14 دسمبر 2011 - 20:30

عراق میں نو سالہ جنگ کے بعد آج امریکی فوجی آپریشن کے خاتمے پر دارالحکومت بغداد میں سرکاری طور امریکی پرچم سرنگوں کر دیاگيا ہے اور اس کی جگہ عراقی پرچم لہرا دیا گیا ہے اس موقع پر عراقی عوام اور فوج میں خوشی اور جشن کا سماں ہے ۔

ابنا: عراق میں نو سالہ جنگ کے بعد جمعرات کے روز امریکی فوجی آپریشن کے خاتمے پر دارالحکومت بغداد میں سرکاری طور امریکی پرچم سرنگوں کر دیاگيا ہے اور اس کی جگہ عراقی پرچم لہرا دیا گیا ہے اس موقع پر عراقی عوام اور فوج میں خوشی اور جشن کا سماں ہے ۔

عراق جنگ کے دوران لگ بھگ ساڑھے چار ہزار امریکی اور ایک لاکھ سے زائد عراقی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس جنگ پر امریکہ کے تقریباً دس کھرب ڈالر خرچ ہوئے۔ عراق میں جنگ کا آغاز سابق امریکی صدر بش کے دورِ حکومت میں دو ہزار تین میں کیا گیا جو بہت جلد اس وقت متنازع ہو گیا جب وہ الزامات غلط ثابت ہو گئے جنہیں بنیاد بنا کرعراق پر یہ حملہ کیا گیاتھا۔ عراق اور افغانستان جنگ کے بعد امریکہ کو دنیا میں ایک جھوٹے ملک کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔
........

/169